اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک لیتھوانیا میں کورونا وائرس سے خوف زدہ شوہر نے اپنی اہلیہ کو صرف اس لیے باتھ روم میں بند کر دیا کیوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض سے مل کر آئی تھیں۔ اطلاعات کےمطابق یورپی ملک لیتھوانیا میں کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے، اٹلی سے لیتھوانیا پہنچنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کو جیسے ہی یہ بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے ایک مریض سے مل کر آئی ہیں تو شوہر اور بچوں نے خوف زدہ ہو کر انہیں باتھ روم میں بند کردیا۔ اہلیہ کو باتھ روم میں بند کرنے کے بعد شوہر نے ریسکیو ادارے کو فون کیا، امدادی ٹیم نے خاتون کو نہایت محتاط طریقے سے باتھ روم سے باہر نکالا اور ان کے ضروری طبی ٹیسٹ لیے گئے تاہم ٹیسٹ کے نتائج میں خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا جس پر شوہر اور بچوں نے سکون کا سانس لیا۔
7 مارچ 2020 - 09:26
News ID: 1015373
یورپی ملک لیتھوانیا میں کورونا وائرس سے خوف زدہ شوہر نے اپنی اہلیہ کو صرف اس لیے باتھ روم میں بند کر دیا کیوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض سے مل کر آئی تھیں۔